سورج آج پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا ۔یہ اہم موقع ہر سال دو مرتبہ آتا ہے جب سورج کعبہ کے عین اوپر سے گزرتا ہے۔
سعودی ماہر فلکیات کے مطابق سورج آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 18منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا یعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہو گا جس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔
سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق یہ دوپہر 12 بج کر 18 منٹ کا وقت ہوگا، اس وقت قبلہ کی درست سمت معلوم کی جا سکتی ہے۔