اپوزیشن کے اعتراض پر عمران خان نے منظور آفریدی کا نام مسترد کردیا

پشاور: اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے منظور آفریدی کے نام پر اعتراض اٹھائے گئے جس پر عمران خان نے منظور آفریدی کا نام مسترد کردیا اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو دوسرا نام دینے کی ہدایت کردی۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے منظورآفریدی کے نام پر اعتراض اٹھا یاگیاتھا۔ جس پر عمران خان نے منظور آفریدی کا نام مسترد کردیا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو دوسرا نام دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسف زئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق رات کو مشاورتی اجلاس ہوا تھا جبکہ آج پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ منظور آفرید ی کا نام نہ فائنل ہوا تھا اور نہ ہی ڈراپ ہوا ہے، اپوزیشن لیڈر نے جو نام دیا ہے اس پر اپوزیشن جماعتوں نے اعتراض کیا ہم نے نہیں۔