اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے فاٹا انضمام بل پر ستخط کردیئے۔ اس کے بعد فاٹا باضابطہ طور پر خیبرپختونخوا کا حصہ بن گیا ۔
فاٹا کو خیبرپختونخوا میں انضمام کرنے کے لئے جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں بل پیش کیا گیا تھا جو دو تہائی اکثریت سے پاس کیا گیا۔ جبکہ جمعہ کے روز سینیٹ میں فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے بل کو منظوری دے دی۔
گزشتہ روز خیبرپختونخوااسمبلی میں بھی دو تہائی اکثریت نے بل کی حمایت میں ووٹ دیئے ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی گئی تھی جس پرصدر ممنون حسین نے باضابطہ طور پر دستخط کردیئے ۔
Tags فاٹا بل، دستخط