عمران خان نےنگراں وزیراعلیٰ کیلئےمنظورآفریدی کا نام مستردکردیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے منظور آفریدی کا نام اپوزیشن کے اعتراج کے چیئرمین تھریم انصاف عمران کان نے مسترد کردیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے منظور آفریدی کا نام مسترد کرتے ہوئے پرویز خٹک کو نگراں وزیراعلیٰ کے لئے دوسرا نام دینے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ منظورآفریدی کا نام نہ فائنل ہوا تھا اورنہ ہی ڈراپ ہوا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق رات کو مشاورتی اجلاس ہوا ہے اوراب وزیراعلیٰ پرویز خٹک اوراپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے جو نام دیا ہے اس پراپوزیشن جماعتوں نے اعتراض کیا ہم نے نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک اوراپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان منظورآفریدی کے نام پراتفاق ہوگیا ہے لیکن پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ان کے نام پراعتراض کیا گیا تھا۔