ریاض: پیر کے روزسورج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر18منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپرآیا جس کی مدد سے قبلہ کی درست سمت کا تعین کرلیا گیا۔
سعودی ماہر فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے متوازی آیا یعنی ایک ہی خط عمود پرواقع ہوا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیا۔
پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا جس سے کسی قطب نما کے بغیر درست قبلہ سمت معلوم کی گئی۔