نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

گلگت بلتستان آرڈرپربھارتی احتجاج مسترد

اسلام آباد:پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر2018 پر بھارت کا احتجاج مسترد کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  پاکستان نے بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان آرڈرپراحتجاج اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر دعویٰ کو مسترد کردیا ہے اور بیان میں کہا ہے کہ بھارت من گھڑت احتجاج کے بجائے مقبوضہ وادی سے غیرقانونی تسلط ختم کرے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پربھارتی دعویٰ کسی طورپرقابل قبول نہیں اورگلگت بلتستان آرڈرپربھارتی احتجاج کو بھی مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے جو اقدام اٹھایا ہے وہ گلگت بلتستان کے عوام کو مزید بااختیار بنانے کے لئے ہے۔

اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اوربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کواحتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان گلگت بلتستان آرڈر2018 پربھارت کے بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے جب کہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔