سندھ اور خیبرپختون کی اسمبلیاں مدت پوری ہونے کے بعد تحلیل

 

کراچی: سندھ اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں اپنی 5 سال کی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل ہوگئیں۔سندھ اسمبلی کی5سالہ مدت کا آخری اجلاس آج اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ہوا۔اپنے الوداعی خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے تھر میں کول مائننگ کا کام مکمل ہونےکی حد تک پہنچایا، ہیلتھ سیکٹر میں بہتری آئی تاہم ایجوکیشن سیکٹر میں کام کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کا کام زبردست طریقے سے وقت پر مکمل کیاگیا، سندھ کے تقریباً تمام اضلاع روڈ نیٹ ورک اور پلوں سے جڑے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے اعلان تک وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔اجلاس سے قبل تمام ارکان سندھ اسمبلی کا فوٹو سیشن بھی ہوا۔جبکہ خیبر پختون اسمبلی کا آخری اجلاس کورم کی نذر ہوگیا ۔واضح رہے کہ بلوچستان اور پنجاب کی اسمبلیاں 31 مئی کو اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد تحلیل ہوں گی۔