ترمیمی ایکٹ منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں جمع، اصلاحات لانے کا مقصد سینیٹ الیکشن میں متوقع دھاندلی کو روکنا ہے، اعظم سواتی
ترمیمی ایکٹ منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں جمع، اصلاحات لانے کا مقصد سینیٹ الیکشن میں متوقع دھاندلی کو روکنا ہے، اعظم سواتی

عام انتخابات عوام کو 21ارب روپے سے زائدمیں پڑیں گے

اسلام آباد:ملک میں عام انتخابات 25جولائی 2018کو ہونے جارہے ہیں جس پر ایک اندازے کے مطابق21ارب سے زائد کا خرچہ آئے گا جو ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ مہنگے انتخابات بن جائیں گے۔ 2018 کے انتخابات کے لئے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 21 ارب روپے سے زائد لگایاگیاہے۔جس میں خصوصی فیچرز والے بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر ڈھائی ارب سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، سیکورٹی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، پولنگ عملے کی خصوصی تربیت اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے باعث 25 جولائی کے انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے۔