لاہور:گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خون کا عطیہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ 14جون کو عالمی بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر رابی پیرزادہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو اپنے خون کا عطیہ دیں گی۔ رابی پیرزادہ اس حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بھی شرکت کریں گی جس میں ملک کی نامور شخصیات بھی شریک ہوں گی۔