آج قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اہم امور پر غورکیاجائےگا

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی کو ان کی کتاب پر وضاحت دینے کےلئے جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا۔پاک فوج نے لیفیٹننٹ جنرل ( ر) اسددرانی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے۔