نامزد وزیرِاعلیٰ پنجاب ناصر خان کھوسہ اہم عہدوں پرتعینات رہے

لاہور:نئے نامزد کردہ وزیرِاعلیٰ پنجاب ناصر خان کھوسہ نے امریکا سے پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، ان کا تعلق چھٹے کامن سے ہے،ماضی میں وہ کئی اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ناصر خان کھوسہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری ٹو پی ایم اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ وہ ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر رہ چکے ہیں جبکہ پنجاب آنے سے قبل وہ ایڈیشنل سیکریٹری وزیرِاعظم سیکریٹریٹ تھے۔وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں ناصر خان کھوسہ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد رہے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی ناصر خان کھوسہ شامل تھے۔ناصر خان کھوسہ کے ایک بھائی جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے جج ہیں، دوسرے بھائی طارق کھوسہ ٓائی جی بلوچستان اور ڈی جی ایف آئی اے رہ چکے ہیں۔