نصیر آباد میں دھماکے سے3 پولیس اہلکاروں سمیت 14افراد زخمی

نصیر آباد:نصیر آباد میں ڈی سی چوک پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر پولیس نصیر آباد نذیر کُرد کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا وزن تقریباً 5 کلو تھا۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی نصیرآباد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی۔دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں اور دُکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس نے کہا کہ دھماکے کا نشانہ علاقے سے گزرنے والی پولیس کی گاڑی تھی۔