امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اض٘افہ ہوگیا۔فائل فوٹو 
امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اض٘افہ ہوگیا۔فائل فوٹو 

چین کی امریکاسے مزید اشیا درآمد کرنے پر رضا مندی کااظہار

بیجنگ:چین نے امریکاسے مزید اشیاء اور خدمات درآمد کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے دونوں ممالک نے تجارتی عدم توازن اور تجارتی جنگ کا خوف کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک عرصے سے اس پر تنقید کرتے چلے آ رہے ہیں جیسے وہ امریکی دانش،خصوصاً ٹیکنالوجی اور جملہ حقوق کی چینی کمپنیوں کی جانب سے چوری قرار دیتے ہیں۔ اس سال کے آغا زمیں امریکی انتظامیہ نے چین سے درآمد ہونے والے سٹیل اور ایلومنیم پر درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا،تاہم اب دونوں ممالک کی طرف سے تجارتی جنگ کا خوف کم ہونے کے بعد چین اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ مفاد کا فیصلہ ایک اچھی مثال ہے جس سے امریکہ کو اپنا تجارتی خسارہ کم کرنے کا موقع ملے گا۔فریقین اب دوطرفہ سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے اچھا ماحول اور مقابلے کے لیے برابر کے مواقع پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔