واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی آج پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
اطلاعات کے مطابق علی جہانگیر صدیقی واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں ڈپٹی چیف آف مشن رضوان سعید شیخ نے ان کا استقبال کیا۔
علی جہانگیر صدیقی کو اعزاز احمد چودھری کی جگہ امریکا میں پاکستان کا سفیر نامزد کیا گیا تھا۔
اعزاز چودھری آج اپنا پاکستانی سفیر کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ جس کے بعد علی جہانگیر صدیقی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سفارتی دستاویز پیش کریں گے۔
سفارتی دستاویز پیش کرنے کے بعد علی جہانگیر سفیرکے طور پر اپنے فرائض انجام دے سکیں گے۔
Tags علی جہانگیر