سندھ میں پھولن دیوی کا راج ہے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ

کراچی :سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہاکہ سندھ میں پھولن دیوی کا راج رہا ہے یہاں لانچوں میں پیسے نکل رہے ہیں ٹوائلٹ،کچن اور باتھ روم سے بھی ڈالر نکل رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں آئندہ حکومت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی ہوگی جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑونگا اورجی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے سندھ میں آئندہ وزیراعلیٰ بنوں گا۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ نصرت سحر عباسی کو سلام پیش کرتا ہوں نصرت سحر عباسی نے جوتا دکھا کر بالکل ٹھیک کیا کیوں کہ اسمبلی میں جوتے کی روایت پیپلزپارٹی نے ڈالی آج انہیں خود جوتا دکھا دیا گیا ۔