لاہور: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہاکہ اسد درانی کو ملکی مفاد میں ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے تھا یہ بات انہوںنے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہی ۔
قمر زمان کائرہ نے مزید کہاکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کے انعقاد میں جن اندرونی اور بیرونی خدشات کا اظہار کیا ہے انہیں بھی ذمہ داروں کے ساتھ شیئر کریں۔
آئندہ الیکشن سے متعلق بات کرتےہوئے رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی الیکشن میں کم بیک کرے گی اور سرپرائز دے گی
جبکہ الیکشن کمیشن کو مالی اور انتظامی خود مختاری حاصل ہے وہ اپنے پاؤں پر وزن ڈالے۔