اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مرزا سلیم بیگ کو چیئرمین پیمرا تعینات کردیا، جس کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی منظوری دے دی ہے۔
خیال رہے کہ سلیم بیگ اس سے قبل وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات میں بحیثیت پرنسپل انفارمیشن آفیسر(پی آئی او) فرائض انجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 18 دسمبر2017 کو درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ابصارعالم کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا۔