پتنگ کے نشان پر بہادرآباد اور پی آئی بی گروپ پھر آمنے سامنے

کراچی :پتنگ کے نشان پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا بہادرآباد اور پی آئی بی گروپ پھر آمنے سامنے آگئے، فاروق ستار کا دعویٰ ہے کہ الیکشن کمیشن نے پتنگ کا نشان ان کی درخواست پر ایم کیو ایم کو الاٹ کیاجبکہ دوسری جانب سے بہادرآباد گروپ کا دعویٰ ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ہیں۔جبکہ رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے پتنگ کا نشانہ الاٹ کرنے پر اپنی ٹوئٹ میں الیکشن کمیشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پتنگ کے نشان کے لیے متحدہ کے دونوں دھڑوں نے علیحدہ علیحدہ درخواستیں جمع کرائی تھیں۔دوسری جانب ایم کیو ایم بہادرآباد کے سینیئر کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ پتنگ کا نشان الاٹ ہونے پر اللہ کے حضور سر بسجود ہیں۔