الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے سیکریٹری کے بیان کی وضاحت کردی ہے
جس میں الیکشن کمیشن نے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مجموعی سیکورٹی کی صورتحال کے تحت نشاندہی کی تھی اورانہوں نے کہاتھاکہ پرامن انتخابات کا خواب اداروں کے ذمے داری پوری کرنےسے پورا ہوگا ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان کے خیالات کا تعلق سیکورٹی صورتحال سے تھا۔