متحدہ عرب امارات کے شہری نےشادی کے 15 منٹ بعد بیوی کو طلاق دے دی

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے ایک شہری نے شادی کے 15 منٹ بعد ہی اپنی بیوی کو طلاق دے دی ، میڈیا رپورٹ کے مطابق دلہے نے طلاق جہیز کے معاملے پر دی۔

رپورٹس کے مطابق دلہے اور دلہن کے والد کے درمیان جہیز کے لیے 1 ایک لاکھ کویتی ریال (تقریباً 30 ہزار ڈالر) دینے کا معاہدہ طے پایا تھا جس کی آدھی رقم شادی سے پہلے اور اس کی آدھی رقم شادی کے فوراً بعد دینے تھے ۔

 

معاہدے کے تحت دلہے نے 50 ہزار کویتی ریال اپنے سسر کے حوالے کیے جس کے بعد خوش اسلوبی سے تمام معاملات طے پائے اور شادی کے بعد جب دلہا جانے لگا تو دلہن کے والد نے بقایا رقم کا مطالبہ تو دلہے نے اپنے سسر سے پیسے گاڑی سے لانے کیلئے پانچ منٹ کا وقت مانگا جس پر دلہن کے باپ نے کہاکہ آپ یہاں بیٹھیں او ر پیسے لانے کیلئے اپنے کسی دوست کو بھیجیں جو بات دلہے کو بلکل پسند نہیں آئے اور اسے اپنی توہین سمجھا جب کہ اس نے غصے میں آکر دلہن کو طلاق دے دی۔