ویلنگٹن:نیوزی لینڈ میں مویشیوں میں جان لیوا بیماری پھیلنے کا خطرہ بڑھنے کے تدارک کے لئے ڈیڑھ لاکھ بیل تلف کر دیئے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں مویشیوں میں جان لیوا بیماری کے تدارک کیلئے تقریبا ڈیڑھ لاکھ بیلوں کو تلف کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان بیلوں میں مائیکو پلازما بووِس نامی بیکٹیریا پھیل رہا تھا جس کے باعث ان کو تلف کرنے کا اقدام اٹھانا پڑا۔ ویٹنری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جانوروں کی جان کو محفوظ بنانے کیلئے ایک منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس میں کامیابی کی صورت میں ملک سے متعلقہ بیکٹیریا کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ملکی معیشت کا زیادہ تر انحصار گلہ بانی پر ہے۔