لاہور:مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ٹکٹس کی تقسیم کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے ۔پارلیمانی بورڈ کا نوٹیفکیشن ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے جاری کیا ۔
پارلیمانی بورڈ پنجاب کے امیدواروں کے انٹرویو اور ان میں ٹکٹس تقسیم کرے گا ۔ مسلم لیگ ن کے پارٹی امیدواروں میں ٹکٹس کی تقسیم کیلئے تشکیل دیئے گئے پارلیمانی بورڈ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ، مریم نواز ، حمزہ شہباز ، خواجہ آصف ودیگر شامل ہیں جبکہ چوہدری نثار کو ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
پارلیمانی بورڈ شہباز شریف کی سربراہی میں تشکیل دیا گیاہے ۔