کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
متحدہ مجلس عمل نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، ایم ایم اے 5 جون تک امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گا۔
انہوں نے کہاکہ دینی جماعتوں کے اتحادمتحدہ مجلس عمل نے انتخابات 2018 میں امیدواروں کے چناؤ کے لئے پارلیمانی بورڈتشکیل دیدیا ہے، پارلیمانی بورڈکے سربراہ مولانا فضل الرحمن اورسیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ مقررکیے گئے ہیں۔
پارلیمانی بورڈ میں اتحاد کی پانچ جماعتوں کے قائدین کوشامل کیا گیاہے۔ بورڈممبران میں سینٹرسراج الحق،پروفیسرساجد میر،علامہ ساجدعلی نقوی، پیر اعجاز احمد ہاشمی شامل ہیں۔
مرکزی پارلیمانی بورڈصوبائی اورضلعی بورڈزکی سفارشات پر امیدواروں کے چناؤ کافیصلہ کرے گا۔