لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کا اپنی مدت پوری کرنا جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے۔
خراب کارکردگی پر عوام خود احتساب کریں گے،حکومت نے پانچ سال کی مدت تو پوری کرلی مگر عوام سے کیا گیا کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی۔
حکومتیں عام آدمی کی زندگی میں کوئی انقلاب نہیں لاسکیں،اشرافیہ کے بینک بیلنس ،شوگر ملوں،بنگلوں اور پراپرٹیز میں اضافہ ہوا ہے لیکن عام آدمی کی ترقی کی سوئی اُسی جگہ کھڑی ہے۔