اسلام آباد:وزارت داخلہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس ڈائر یکٹو ریٹ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد اسد درانی کا نام ای سی ایل آرڈیننس 1981کے سیکشن 2کے تحت شامل کیا گیا ۔واضح رہے کی اسد درانی کی کتاب منظر عام پر آنے کے بعد پاک فوج نے انہیں طلب کر کے اس پر وضاحت بھی مانگی تھی اور پھر پاک فوج نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ اسد درانی کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ۔