میڈیا کسی حد تک انتخابات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔تجزیہ کاروں کی رائے

 

لاہور:معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے میڈیا کسی حد تک انتخابات پر اثر انداز ہو رہا ہے ،امریکہ اور بھارت کا ایجنڈا پاکستان کی فوج کو تباہ کرنا ہے اور ان کا مقصد چین سے نمٹنے کیلئے اکھنڈبھارت کاحصول ہے ۔ تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ میڈیا کے حوالے حکومت کوہمیشہ شکایت رہتی ہے اور اپوزیشن میڈیا کے ساتھ رہتی ہے اور یہی اپوزیشن جب حکومت میں آجاتی ہے اس کو بھی میڈیا سے شکایات پیداہو جاتی ہیں۔تجزیہ کار ہارون الرشیدنے کہا کہ میڈیا میں ایک عنصر غیر ذمہ دارہے یہ جب میڈیا کو آزادی ملتی ہے تو ایسا ہوتا ہے لیکن آہستہ آہستہ میڈیا کا رویہ بہتر ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ علی احمد کرد کہتے ہیں کہ فیصلے باہر سے آتے ہیں اور سپریم کورٹ کو لکھ کردیئے جاتے ہیں لیکن ثبوت کوئی نہیں دے رہے اتنا بڑا الزام لگانے کا ۔ اگر نواز شریف کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے تو نواز شریف سے پوچھا جائے کہ انہوںنے بے نظیر کو اپنی مدت کیو ں پوری نہیں کرنے دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کا ایجنڈا ہے کہ فوج کو تباہ کردیا جائے اور پاکستان کوکھنڈر بنا دیا جائے ۔تجزیہ کار لیفٹیننٹ (ر)جنرل امجد شعیب نے کہا ہے کہ میڈیا جب سچ بولتاہے تو بری لگتی ہے ، احتساب تو ابھی شروع ہی نہیں ہوا یہ تو نواز شریف کااپنا مقدمہ ہے جو انہوں نے خود شروع کیا اور اب معاملہ جب عدالتوں میں چلا گیا تو اب اعتراض کیا جا رہا ہے ،پلڈاٹ سروے ایک مکمل طور پر غلط بیانیہ ہے ۔