برسلز:عالمی ضمیر جھنجوڑنے کیلئےبرسلز میں فلسطینی شہیدوں کے ہزاروں جوتے یورپین یونین کونسل کے دفتر کے باہررکھ دیے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپین یونین کونسل کے دفتر کے باہرفلسطینیوں کی شہادتوں کے خلاف احتجاجاً ہزاروں جوتے رکھے گئے۔یہ جوتے ظلم و بربریت کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے فلسطینیوں کے ہیں، جو ایک این جی او نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر رکھے ہیں تاکہ عالمی ضمیر کوجھنجھوڑا جاسکے۔واضح رہے کہ گزشتہ 10 سال میں ساڑھے 4 ہزار فلسطینی اسرائیلی جنونیت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔