ملک کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیدی گئیں

 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ان اضلاع میں ازسرِ نو حلقہ بندیاں کرنے کا کہا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب کے 6 اور خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ آٹھ اضلاع میں حلقہ بندیاں کالعدم کرنے کا فیصلہ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے 40 سے زائد درخواستوں پر سنایا۔ عدالت نے بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ، جہلم، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لوئر دیر اور بٹگرام کے اضلاع کی حلقہ بندیاں کو خلاف قاعدہ قرار دیا۔