اسلام آباد:معاون خصوصی وزیر اعظم مصدق ملک نے کہا ہے اب اداروں اور سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آجانا چاہئے ، ہمارے معاشرے اور سیاست میں تناؤ بہت زیادہ ہے، اب ہیں سچائی کے حوالے سے تمام تاریخی رپورٹس کو منظر عام پر لے آنا چاہئے تاکہ حقائق منظر عام پر آسکیں کیونکہ اب بہت ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی تناؤ کی وجہ سے بہت سے چیزوں پر ہم آہنگی پیدا نہیں ہوتی ۔بہت ہوچکا ہے اب سیاسی جماعتوں اور اداروں کو ایک پیج پر آجانا چاہئے ۔ہم نے کسی فریق پر ضرب نہیں لگانی بلکہ سچ کو سامنے لانا ہے ۔ قومی سلامتی کے حوالے سے ان رپورٹس پر کام بھی کرنا ہوگا تاکہ حسا س چیزیں الگ کی جا سکیں اور یہ کام دو دن میں نہیں اس میں چند ہفتے لگیں گے ۔