مقبو ضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔ طلعت مسعود

 

لاہور:دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود نے کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے اور وادی کے اندرونی حالات کی وجہ سے بھارت پر بہت زیادہ دباؤ ہے جس کی وجہ سے بھارت نے وہاں سیز فائر کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو بھارتی وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کادورہ کیا اور اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کااعلان کیا گیا اور اس کے بعدبھارت نے ہارٹ لائن پر رابطہ کرکے سیز فائر معاہدے کی پابندی پر بات کی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی منموہن کے زمانے سے خواہش تھی کے اگر پاکستان کی فوج تیار ہو تو امن کیلئے بات ہو سکتی ہے ، موجودہ آرمی چیف کی پالیسی بھی یہی ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں۔