کولمبین فوج کے آپریشن میں فارک گوریلاکے 11 کارندے ہلاک

 

بگوٹا:کولمبیا کی فوج نے ایک آپریشن کے دوران فارک گوریلا تنظیم کے 11 ارکان ہلاک کردیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزیر دفاع لوئس کارلوس ولیگاس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن مونتانیتا کے علاقے میں کیا گیا،جس میں 11 باغی ہلاک اور2 افراد زخمی ہوئے،یہ تمام افراد فارک باغی رہنما روڈریگو گاڈیٹے کے حامی تھے۔واضح رہے کہ اس گروپ نے 2016ء میں فارک باغیوں اور حکومت کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو مسترد کر دیا تھا۔