واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوورٹ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات کی توقع رکھتا ہے اور پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدار کی توقع رکھتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ امریکا بین الاقوامی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی حمایت کرتا ہے۔ تاہم امریکا کی جانب سے فی الحال پاکستان میں عام انتخابات کے لئے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کے لئے 25، 26 اور 27 تاریخیں تجویز کی تھیں۔
صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دی ۔
Tags امریکہ پاکستان الیکشن