عمران خان الیکشن کے بعد چوتھی شادی کر رہے ہیں۔عابد شیرعلی

 

لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی اپنے عجیب و غریب ٹویٹس کے باعث اکثر ٹویٹر پر ہنگامہ برپا کرتے رہتے ہیں اور انہیں اپنے ایسے پیغامات کے باعث خوب تنقید کا بھی سامنا کرناپڑتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے آج پھر ٹویٹر پر عمران خا ن کے بارے میں ایسا پیغام جاری کر دیا جسے دیکھ کر پی ٹی آئی کے کارکنا ن آگ بگولہ ہو گئے ۔عابد شیر علی کا کہناتھا کہ عمران خان نیازی الیکشن کے بعد چوتھی شادی شیخ رشید سے کریں گے، یہ عمران نیازی کی چوتھی اور شیخ رشید کی پہلی شادی ہوگی، روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے۔

عابد شیر علی کے پیغام پر پی ٹی آئی کارکنان جوابی ‘جگتیں مار کر اپنا بدلہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں،ایک صارف کا کہناتھا کہ یہ ایسی ٹویٹ کرتے ہیں کیونکہ یہ خاندانی مراثی ہیں بس ان کے ہاتھ میں چمڑے کا ٹکرا نہیں ہوتا۔