کراچی:احتساب عدالت میں فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت میں عدالت نے نثار مورائی سمیت 14 ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔
کراچی کی احتساب عدالت میں فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن اورغیر قانونی بھرتیوں سےمتعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں سابق چئیر مین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں 400 سے زائد غیر قانونی بھرتیاں کی اور ملزمان نے 34 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کی کرپشن کی۔عدالت نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔تاہم ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر 12 جون تک نیب کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔أ