فاٹا میں الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروائے جائیں -کے پی کے حکومت کا خط

 

پشاور:خیبر پختونحکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھاہے جس میں کہاگیاہے کہ فاٹا کے انتخابات بھی عام انتخابات کے ساتھ ہی کروائے جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے حکومت کی جانب سے خط کے متن میں کہا گیاہے کہ فاٹا میں انتخابات نہ کروانے کے باعث متعلقہ حکومت اثر انداز ہو سکتی ہے ، اسمبلی میں بعد میں منتخب ارکان اسمبلی کیلئے بھی مسئلہ ہو گا جبکہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کی 21 نشستیں حکومت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں کیوں کہ فاٹا کے پی کے کا حصہ بن چکا ہے ۔خط کے مطابق صوبے میں حکومت کی موجودگی میں عام انتخابات نہیں ہو سکتے ، فاٹا سے منتخب ارکان کو بھی وزیراعلیٰ اور اسپیکر بننے کا موقع ملنا چاہیے ، فاٹا میں صوبائی نشستوں پر انتخابات بھی عام انتخابات میں ہی کروائے جائیں ۔