ن لیگ کے دور میں ہر شعبہ میں مثبت پیش رفت و ترقی ہوئی۔میاں زاہد

کراچی:پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اس میں کو ئی دو رائے نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی معاشی کارکردگی بہتر رہی۔ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت زراعت ، صنعت و تجارت سمیت ہر شعبہ میں مثبت پیش رفت و ترقی ہوئی۔ جی ڈی پی 5.8فیصدبڑھی، غربت کی شرح میں 10فیصد سے زیادہ کمی آئی جبکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 5.27فیصد اور ریونیو کلیکشن میں صد فی صد اضافہ ہوا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اس حکومت کے آغاز میں زرمبادلہ کے ذخائر صرف 6ارب ڈالر تھے جبکہ اسی حکومت کے دوران یہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 25بلین ڈالر تک جا پہنچے، تاہم برآمدات میں کمی اور ترقیاتی پراجیکٹس کے باعث درآمدات میںغیر معمولی اضافے اور سیاسی بے چینی کے سبب ڈالر کے ذخائر ایک با پھر کمی کا شکار ہیں۔ ملک میں تقریباً 29نئی یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں جس سے بہتر تعلیمی مواقع میسر ہونگے۔ ورلڈ بینک نے پاکستان کو ٹاپ 5ممالک میں شامل کیا جہاں سب سے زیادہ پرائیویٹ انویسٹمنٹ ہوئی۔