کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ ارباب غلام رحیم آمریتی دور کی بیوہ ہیں، جس کی قسمت میں اب ماضی کو یاد کرنے اور رونے و سینہ کوبی کے علاوہ کچھ نہیں۔ ارباب غلام رحیم کی جانب سے پی پی پی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے عاجز دھامراہ نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ ایک بدکلام شخص ہیں، جو اپنی فرسٹریشن کا اظہار ہرزہ سرائی کے ذریعے کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارباب غلام رحیم کی اپنی ذاتی حیثیت ڈسٹرکٹ کائونسل کا رکن بننے کی بھی نہیں تھی، لیکن ایک آمر نے عوامی مینڈیٹ کو دبانے کے لیے اس جیسے تہذیب اور شائستگی سے نابلد شخص کو سندھ کا وزیراعلیٰ بنا دیا تھا۔