کراچی:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ بھٹو ازم کا قلعہ ہے، جس نے ہر رنگ، نسل اور مذہب کے لوگوں کو آپس میں جوڑا ہوا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 2018کے عام انتخابات میں وہ مخالفین کو سندھ سے بھاگنے پر مجبور کردیں گے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ان کی پارٹی چاروں صوبوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ تمام ارکان جنہوں نے پارٹی ٹکٹ کے لیئے درخواستیں دیں ہیں، پارٹی کے لیئے قابل احترام ہیں اور پارلیمانی بورڈ پارٹی کا مجموعی مفاد، زمینی حقائق اور سیاسی و انتخابی حکمت عملی کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے گا۔