پشاور:پشاور ریپڈ بس منصوبے کے چیف انجینئر گوہرخان نے منصوبے پر شدید تحفظات ظاہر کرتے ہوئے استعفی دے دیا،دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیف انجینئر کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کےچیف انجینئر گوہرخان نے پشاور بس ریپڈ منصوبے پراپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنا استعفی چیف سیکریٹری خیبر پختونخواکو بھیج دیا ہے ۔استعفی کے متن میں تحریرہے کہ بی آر ٹی میں مقدار اور معیار دونوں ہی ناقص ہیں،کئی مقام ایسے ہیں جو کسی بھی وقت منہدم ہوجائینگے یہ منصوبہ بڑے جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔چیف انجینئر گوہر خان کاکہنا ہے کہ ڈی جی پی ڈی اے کو تمام کمزوریوں سے آگاہ کردیا لیکن کوئی سننے کوتیارنہیں ۔