راولپنڈی: آئی جی موٹروے پولیس امجد جاوید سلیمی نے ٹول پلازہ پر بس پر فائرنگ کرنے والے موٹر وے پولیس کے دونوں پٹرولنگ افسران کو معطل کر کے ڈی آئی جی موٹر وے کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ دونوں سب انسپکٹروں (پٹرولنگ افسران )کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔آئی جی موٹر وے نےبس پر فائرنگ کرنے والے پٹرولنگ افسران کو معطل کرتے ہوئے ڈی آئی جی موٹر وے کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ دونوں پٹرولنگ افسران کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے،موٹر وے پولیس کے افسران کے خلاف مقدمہ بس میں سوار گلفراز خان سکنہ پشاور کینٹ کی مدعیت میں درج کیا گیاہے ۔