لکھنؤ:بھارتی ریاست اترپردیش میں بندر لڑکی سے 2 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا۔بھارتی اخبار کے مطابق ریاست اترپریش کے شہر آگرہ میں لڑکی اپنے والد کے ہمراہ بینک میں داخل ہورہی تھی کہ بندر لڑکی کے ہاتھ سے روپوں کا تھیلا لے کر بھاگ گیا۔لڑکی کے والد نے بتایا کہ وہ بیٹی کے ہمراہ بینک کی عمارت میں داخل ہونے ہی والے تھے کہ کئی بندر وہاں آئے اور ان میں سے ایک بندر میری بیٹی کے ہاتھ سے بیگ چھین کر بلڈنگ کی آخری منزل پر چلا گیااور اس تھیلے میں 2لاکھ روپے کی رقم تھی اسی دوران بینک کے گارڈ نے بندر کا پیچھا کیا تو اس نے 60ہزار کے قریب رقم پھینک دی، جو انھیں مل گئی۔