وزیراعظم حکومتی کارکردگی پر آج وزیر اعظم ہاؤس میں بریفنگ دینگے

اسلام آباد:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مختلف شعبوں میں حکومتی کارکردگی پر آج وزیر اعظم ہاؤس میں میڈیا بریفنگ دیں گے ، اس موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے میڈیا نمائندگان کو سوالوں کے جواب بھی دیئے جائیں گے ۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج شام 5بجے وزیر اعظم ہاؤس میںمیڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیں گے ،وزیر اعظم میڈیا بریفنگ میں مختلف شعبوں میں حکومتی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیں گے ۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت کے آخری دنوں میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جا نب سے دی جانیوالی یہ تیسر ی میڈیا بریفنگ ہے جو بلا ناغہ تواتر کے ساتھ دی جا رہی ہے ۔