اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگز یب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے پارلیمنٹ سے نشریات کا آغاز کیا جا رہاہے جس سے پاکستان کے عوام پارلیمان کی کارروائی کو براہ راست دیکھ سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے پی ٹی وی نشریات کاباقاعدہ آغاز کرنے کیلئے منصوبہ بندی ایک سال قبل کی گئی تھی جس پر کام جاری تھا اور اب اس پر عملی طور پر عمل در آمد کردیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے مدت مکمل ہونے کے ساتھ ہی یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اور عوام پارلیمنٹ میں ہونی والی بحثوں کو براہ راست دیکھ کر آگاہی حاصل کرسکیں گے۔