ریاض: سعودی عرب جنسی ہراسگی جیسے سنگین جرائم سے نمٹنے کیلئے سعودی کابینہ نے چھیڑ خانی سے متعلق قانون کی منظوری دیدی ہے ۔ سعودی حکام کاکہناہے کہ سلطنت کی مجلس شوریٰ نے سعودی کابینہ کو تجویز دی تھی کہ وہ ایک قانون کے مسودہ کی منظوری دی جائے جس میں جنسی ہراسگی کا مرتکب پانے والے مجرم کو پانچ سال قید اور تین لاکھ ریال جرمانے کی سزا تجویز کی دی گئی ہے ۔مجلس شوریٰ کی رکن لطیفہ ال شالان نے کہاہے کہ یہ بل سعودی عرب کی قانون کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ، اس کے ذریعے قانون میں موجود بڑا خلا پر ہو جائے گا ۔