ڈنمارک میں برقع پر پابندی عائد

 

کوپن ہیگن:سکینڈینیوین ملک ڈنمارک میں حکومت نے پارلیمنٹ میں نقاب اور برقعے پر پابندی کا بل پیش کیاجس کے حق میں 75 ووٹ ڈالے گئے جب کہ مخالفت میں 30 ووٹ آئے تاہم 74 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
جس کے بعد اب خواتین کو برقعہ پہننے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ حکومت کے مطابق خواتین اسکارف اوڑھ سکتی ہےہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی کا مقصد کسی مذہب کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں ہے۔
ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا اورخلاف ورزی پر بھاری جرمانہ بھی اداکرنا پڑ سکتا ہے۔