پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹیںتبدیل ہونے کا انکشاف ہواہے، فارنزک لیبارٹری کے ملازمین کا گروہ رپورٹ تبدیل کرتا ہےاینٹی کرپشن یونٹ کے مطابق فارنزک لیب کی رپورٹیں رشوت لے کر تبدیل کی جاتی ہیں۔
فارنزک لیبارٹری کا کمپیوٹر آپریٹر محسن اور ایک اے ایس آئی کو گرفتارکرلیا گیا ہے،محسن نے ثناء چیمہ قتل کیس میں رشوت لے کر رپورٹ تبدیل کی تھی۔
ملزمان نے اے ایس آئی مقصود کے ذریعے چھ لاکھ روپے رشوت لی تھی، گروہ میں شامل پنجاب فارنزک لیب کے مزید افسران اور تفتیشی افسران کو گرفتار کیا جائے گا۔