سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان نگران وزیر اعلیٰ سندھ نامزد

 

کراچی: سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان کو سندھ کا نگران وزیر اعلیٰ نامزد کردیاگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف سیکریٹری سندھ فضل الرحمان کو سندھ کا نگران وزیر اعلیٰ بنانے پر اتفاق ہوگیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے منظوری دے دی۔ فضل الرحمان 2007 سے 2010 تک سندھ میں چیف سیکریٹری تعینات رہے،ٖفضل الرحمان کا نام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دیا گیا تھا،اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات ڈھائی گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ملاقات میں سابق وزرا مکیش چاولہ ، ناصر حسین شاہ اور ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری بھی موجود تھے،فضل الرحمان آج نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا حلف اٹھائیں گے۔گورنر سندھ محمد زبیر ان سے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا حلف لیں گے۔