اسلام آباد:تحریک انصاف نے صوبہ سند ھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا اکاونٹ پر تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صوبہ سند ھ کے لئے قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے لئے 17 امیدواروں پر مشتمل پہلے بیج کا اعلان کردیا ہے ۔فواد چوہدری کی جانب سے شئیر کی گئی لسٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی این اے221،ڈاکٹر عارف علوی این اے 247،سید علی حیدر زیدی این اے 244جبکہ لیاقت علی جتوئی این اے 234سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔دوسری جانب صوبائی اسمبلی کے لئے عمران اسماعیل پی ایس 111،حلیم عادل شیخ پی ایس 99 سے ا نتخاب میں حصہ لیں گے۔