لاہور:ایف آئی اے نے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر 4 انسانی اسمگلروں کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا ،گرفتار ملزمان سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کا فراڈ کرتے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتارانسانی سمگلرزسادہ لوح لوگوں کو بیرون ممالک بھجوانے کے فراڈ میں ملوث تھے،ایف آئی اے کی ٹیموں نے سیالکوٹ، نارووال، اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے چار انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا، زیر حراست ملزمان میں محمد حارث، ظفر اقبال، علی عباس اور محمد صدیق شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کا فراڈ کرتے تھے۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔