کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف الزام تراشی کے بجائے 56 کمپنیوں میں ڈالے ڈاکے کا حساب دیں، شیر بجلی کھا گیا ،شہباز شریف بتائیں انکا نام کیا رکھا جائے ؟۔وزیر اعلی پنجاب کے بیان پر اپنے ردعمل میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملتان میٹرو ہو یا بجلی گھر ،شہباز شریف نے خزانہ لوٹنے میں نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،خدا کا شکر ہے آج رات 12 بجے ملک سے سند یافتہ چوروں کا سایہ اٹھ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آصف زرداری سے ایک بار پھر معافی مانگتے نظر آئیں گے،ملک کی تقدیر کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو اس بار جدہ نہیں بھاگنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں ڈاکہ زنی کے 5 سال مکمل ہوگئے،پاکستان کو شریف بھائیوں نے اکیلے نہیں لوٹا ’’ پورا ٹبر‘‘ اس کام میں ساتھ رہا، بھائی، بیٹے، سمدھی، بھانجے سمیت پورا شریف خاندان پاکستان کو لوٹنے میں مصروف رہا۔